The Most Viewed Videos of all Time
Welcome
Login / Register

Top 10 Haunted Place in the World | دنیا کے خوفناک ترین اور آسیب زدہ قرار دیئے جانے والے مقامات

Thanks! Share it with your friends!

URL

You disliked this video. Thanks for the feedback!

Sorry, only registred users can create playlists.
URL


Added by in Top 10
56 Views

Description

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
شٹر اسٹاک فوٹو

https://youtu.be/mDkxuWTfFDk

دنیا میں کئی مقامات ایسے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ آسیب زد ہ ہیں جس کی وجہ سے انسان وہاں جانے سے بھی گھبراتے ہیں

1آئیلا ڈی لاس میونکس، میکسیکو
گڑیاﺅں کا یہ جزیرہ پہلی نظر میں ہی دل پر دہشت طاری کردیتا ہے، جسے ایک کاشتکار نے اپنی مردہ بیٹی کی یاد میں گڑیاﺅں سے سجایا تاہم اس کی جانب سے اس جگہ کو خوبصورت بنانے کی کوشش ایک بھیانک خواب کی شکل اختیار کرگئی۔ اس کاشتکار نے سینکڑوں پرانی ڈولز جمع کیں جس میں سے بیشتر آنکھوں، سر اور دیگر اعضاءسے محروم تھیں، انہیں درختوں اور تاروں پر اس جزیرے میں لٹکا دیا جن کو دیکھ کر کسی ہارر فلم کا سیٹ ذہن میں گھوم جاتا ہے۔

2.ہل آف کراسز، لتھوانیا
ہل آف کراسز نامی یہ مقام اس یورپی ملک کے قدیم ترین قبرستانوں میں سے ایک ہے، مگر یہاں کیتھولک زائرین بہت زیادہ آتے ہیں، جو یہاں آکر صلیب چھوڑ جاتے ہیں تاکہ ان کی خواہشات پوری ہوسکیں۔ مگر مقامی روایات کے مطابق یہاں سب سے پہلے صلیب ایک کسان نے لگائی تھی جس کی بیٹی بہت بیمار تھی اور وہ جلد شفایاب بھی ہوگئی، جس کے بعد سے یہ روایت بن گئی

3.بلیک فوریسٹ، جرمنی
یہ ایک جنگل کے وسط میں واقع پراسرار گول بنجر حلقہ ہے، جہاں کبھی بھی گھاس یا کسی قسم کا سبزہ نہیں اگتا۔ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ صدیوں پہلے جب قریبی گاﺅں کا بسایا گیا تو یہ وہ جگہ تھی جہاں شیطان رات کو آکر چہل قدمی اور سوچ بچار کرتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اب یہاں کسی قسم کا سبزہ نہیں اگتا۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ یہاں کوئی بھی انسان رات نہیں گزار سکتا بلکہ کتے بھی وہاں جانے سے ڈرتے ہیں۔ کچھ حلقوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایک یو ایف او یا اڑن طشتری یہاں اتری تھی اور میدان نے اس چیز سے خارج ہونے والی توانائی جذب کرلی، جس سے وہ ہمیشہ کے لیے بنجر ہوگئی

4.
ڈاﺅ ہل، بھارت
مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ میں واقع ڈاﺅ ہل فوریسٹ کو بھارت کا سب سے بڑا آسیب زدہ مقام مانا جاتا ہے، یہاں قریب واقع ڈاﺅ ہل وکٹوریہ بوائز اسکول کی راہداریوں میں کسی کے چلنے کی آواز اس وقت بھی سنائی دیتی ہے جب وہ بند ہوتا ہے (بقول مقامی افراد)، مگر جنگل اس سے بھی زیادہ خوفناک ہے۔ ایسی افواہیں ہیں کہ یہاں متعدد قتل ہوئے جبکہ لکڑہاروں نے ایک سرکٹے لڑکے کو اس سڑک پر گھومتے دیکھا جو کہ اسکول سے جنگل کی جانب جاتی ہے۔


https://youtu.be/mDkxuWTfFDk

Post your comment

Comments

Be the first to comment
RSS